مریم اورنگزیب

ایک دن گالی اور اگلے دن معافی عمران کی سیاست ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک دن گالی دینا اور اگلے دن معافی مانگنا عمران کی سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں، عمران صاحب ایسی باتیں کر کے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں۔ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکا ہو، چاہے وہ ادارے ہوں، آپ جیسے غیرملکی ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپیے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور حکومت رول آف لاء نہیں بلکہ رول آف جنگل تھا۔ کیا تم نے رول آف لاء کا سہارا لے کر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے