بلاول بھٹو

بھارت میں اسلام اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع ملا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت میں اسلام اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع ملا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ملکوں کو بتایا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت بہت مشکل فیصلہ تھا، پہلی بار ہمیں پتا چلا ایس سی او بھارت میں ہو رہا ہے تو مجھے اس میں دلچسپی نہیں تھی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دفتر خارجہ میں اس معاملے پر مشاورت کی، اتحادی جماعتوں سے رابطے کیے اور تمام جماعتوں کی مشاورت سے شرکت کی۔ ایس سی او فورم کے بانی روس اور ہمارا دیرینہ دوست چین ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کثیر الجہتی فورم ہے، پاکستان 2017 میں اس کا ممبر بنا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد ہمارے لیے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ اچھا فیصلہ ثابت ہوا، اس کے ذریعے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف بیانیے کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے بیانیے کا منہ توڑ جواب یہ تھا کہ میں وہاں انہیں بتاؤں میں شہید کا بیٹا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے