امداد

کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے فلسطین کو 15 ملین ڈالر کی مالی امداد

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ حکومتِ امریکہ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور غزہ کی پٹی  کے علاقوں میں فلسطینیوں کو 15 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی  ایک باعثِ مسرت پیش رفت ہے۔ ‘‘

متحدہ امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے فلسطین کو 15 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی  ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد امریکی بین الااقوامی ترقیاتی ایجنسی کی وساطت سے فراہم کی گئی ہے اور کیتھولک امدادی خدمات تنظیم  کے کارکنان کورونا وائرس کے خلاف کاروائیوں میں تعاون کی غرض سے  فلسطین گئے ہیں۔

بتایا گیا  ہے کہ اس رقم کے ساتھ علاقے میں خوردنی اشیا کی ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں بھی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد ’’ایک صحیح اقدام ہے‘‘۔

انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ  ان کے ملک کے لیے امداد کی بحالی کا بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔ جو کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو از سر نو طریقے سے منظم کرنے کی راہ میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔  سابق سدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ فلسطین  کے برخلاف مؤقف کے باعث   امریکی امداد  کا سلسلہ رک گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے