گداگر

حکومت سندھ کا صوبے بھر میں موجود گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی  حالیہ صورت حال کے پیش نظر صوبے میں موجود گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر پلان بنا کر گداگروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی صحت افسران کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گداگروں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گداگروں کی ویکسینیشن سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی صحت افسران کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈھائی کروڑ گداگر موجود ہیں، جبکہ 70 ہزار سے زائد گداگر اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے