شہباز شریف

شہباز شریف کا ‘ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  بھارتی میں ‘ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اس کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کو ہندوستان میں ایک حالیہ “نفرت آمیز تقریر” کے دوران ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی صفائی کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ مودی کے فاشسٹ آلہ کار کے تحت بھارت کا انتشار کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے اتراکھنڈ کے ہریدوار شہر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں کئی ہندو لیڈروں نے کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا مطالبہ کیا اور ہندوؤں سے ہتھیار خریدنے کو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے