غلام سرور خان

سابق وفاقی وزیر غلام سرور کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلام سرور خان نے ایک بیان میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا برا ہوا لہذا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ افواج پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا ہے کہ جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہاوس پر نہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں محاذ آرائی اور اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے