ابھیشیک

ابھیشیک شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس حوالے سے کوئی تفصیلا فی الحال سامنے نہیں آئی۔ اداکار کے والد اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ ابھیشیک کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود ہے

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے