حمزہ شہباز پرویز الہی

حمزہ شہباز کی چوہدری پرویز الہی سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی کاوشوں کو سراہا اور اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو ختم نبوت سے متعلق آیات سے آراستہ کرنے کا شرف ملا ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے