رانا ثناء اللہ

منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مہنگائی سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت مہنگائی پر بھرپور احتجاج کے لیے تیار ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج سے قبل چاہتے ہیں کہ عوام پہلے تبدیلی کا مزہ چکھ لیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو محنت کریں، منتخب ہوں تو ضرور حکومت بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے