شازیہ مری

جن کیوجہ سے ملکی حالات خراب ہوئے ان سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جن نااہلوں اور نالائقوں کی وجہ سے ملک تباہ و برباد ہوگیا ہے ان سے جان چھڑانا اب واجب ہوچکا ہے، جلد عوام انہیں گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صرف لانگ مارچ ہوگا یا دھرنا فیصلہ آئندہ دنوں میں ہوگا۔ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، اس وقت ایک دن بھی رکنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت احتجاج کے موڈ میں ہے، ایک فیز ہوچکا دوسرے میں داخل ہو رہے ہیں۔ دیہاڑی دار طبقہ گھر کا سامان نہیں خرید سکتا، گیس مہنگی اور یوریا کا بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ اس لیے دی گئی ہے کہ اس سے قبل لوگوں سے رابطہ کر کے انہیں موبلائیز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے