حافظ حمداللہ

عمران نیازی پارلیمنٹ میں میچ ہار چکا ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے   جاری بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ میں شریک لاکھوں خلق خدا فیصلہ دیں گے کہ عمران نیازی نہیں پاکستان چاہئیے، عمران نیازی پارلیمنٹ میں میچ ہار چکا ہے، عوامی طاقت سے بھی ان کو شکست سے دو چار کریں گے، عمران نیازی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈیم ترجمان حافظ حمد اللہ نے مارچ سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کریں گے، جس میں بلوچستان سمیت بنوں، لکی، ٹانک، کرک، کوہاٹ، کے قافلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر قیادت یہ پاکستان کا تاریخی مثالی مارچ ہوگا جس میں پورے ملک سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ مارچ کٹھ پتلی حکمران عمران نیازی پر عوامی عدم اعتماد کا مظہر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران نیازی ملک و ملت کیلئے مہلک بیماری ثابت ہوچکی ہے، اس سے ملک اور قوم کو نجات دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے