ویڈیو گیمز

ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد فیصلہ سازی میں ماہر ہوتے ہیں، تازہ تحقیق

کراچی (پاک صحافت) ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہترین ہوتی ہے۔ حال ہی میں ہونے والی اس تحقیق میں ریسرچرز نے کھلاڑیوں کے دماغ کی فنکنشل میگنیٹک ریسونینس امیجنگ ( ایف ایم آر سی) کی، جس کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیوگیمزکھیلنے والے افراد کے دماغ کے کچھ حصے عام افراد کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا یونیورسٹی میں ہونے والے اس مطالعے میں محققن نےویڈیو گیمز کھیلنے کے شائق 47 افراد کو شامل کیا, جن میں سے 28 باقاعدگی سے ویڈیو گیم کھیلنے والے جب کہ 19 ایسے افراد تھے جو ویڈیو گیمزنہیں کھیلتے۔ مطالعے میں شریک افراد کے دماغ کا ایف ایم آر آئی کی مدد سے تجزیہ کیا گیا جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تواتر کے ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کے دماغ میں فیصلہ سازی میں سرگرم حصے سینسوری موٹر فیصلہ سازی کی صلاحیت گیم نہ کھیلنے والے افراد کی نسبت زیادہ متحرک تھی۔

واضح رہے کہ اس بابت ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمزکو ادراکی فیصلہ سازی کی تربیت کے لیے ایک موثرذریعے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مطالعے میں شامل جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ برائے طبیعیات اور فلکیات، یورو سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، مکیش دھمالا کا اس تحقیق کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ ہمارے نوجوانوں کی اکثریت ہر ہفتے تین گھنٹے سے زیادہ ویڈیوگیمزکھیلتی ہے، لیکن فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں اور دماغ پر کیا فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہم اس سے ابھی تک لاعلم تھے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے