حسن مرتضیٰ

آج پھر پاکستان کو اس جہدوجہد کی ضرورت ہے جو بھٹو شہید نے شروع کی تھی۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ آج پھر پاکستان کو اس جہدوجہد کی ضرورت ہے جو بھٹو شہید نے شروع کی تھی۔ بھٹو کے مشن کو زندہ رکھنا ہر جیالے کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے چاہنے والے باہر نکلیں آج ملک کو ہماری ضرورت ہے۔ عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کی ضرورت کل بھی تھی اور آج بھی ہے۔

پی پی رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو شہید کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب جیالوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق میں ہر اس گھر میں جاؤں گا جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہراتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے