نہال ہاشمی

بلاول بھٹو مجھ سے مناظرہ کرلیں۔ نہال ہاشمی

کراچی (پاک صحافت) نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے مجھ سے مناظرہ کریں پھر نواز شریف کی بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مناظرے کی دعوت پر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف کے قد تک پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو خارجی، معاشی، انتظامی امور پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔ کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا فیصلہ کریں، حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری لاہور کو کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں؟

خیال رہے کہ جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مناظرے کا چلینج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے