طلال چوہدری

طلال چوہدری کا شہباز گل کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی  شہباز گل کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل صاحب! آپ اور آپ کا لیڈر مریم نواز کا نام اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے شہباز گل کی پریس کانفرس پر اپنے ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ لیگی رہنما  طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی بلکہ جعلی مقدمہ بھی بنا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  اسلام آباد سے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملک میں ہر جعلی چیز آپ لے کر آئے، جعلی لیڈر، جعلی تبدیلی اور جعلی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے