طوبیٰ انور کا نئے شادی شدہ جوڑوں کیلئے اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ طوبیٰ انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ دے دیا۔  خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے یہ مشورہ ایک ویب شو  میں دیا جس میں وہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں۔

تٖفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور نے ویب شو کے دوران مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے نئے رشتے میں مسائل کا سامنا ہو تو اُنہیں کسی اچھے تھراپسٹ سے مدد لینی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ پرانے وقتوں میں اس بات کو برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اور شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ طوبیٰ انور نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے عورت کے سمجھوتا کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں سمجھوتہ کرنے کی حامی نہیں ہوں اور اس معاملے میں معاشرے سے مختلف رائے رکھتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے