محمد زبیر

پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی، محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی انہتائی مایوس کن رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ محمد زبیر نے یہ بھی کہا  پی ٹی آئی حکومت نے  ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا لیکن 60 لاکھ نوکریاں چلی گئیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت میں 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔ دوران پروگرام ان کا کہنا تھا کہ  کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ محمد زبیر نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نے اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے