سراج الحق

برہان وانی کشمیر ہی نہیں پاکستان میں بھی نوجوانوں کا لیڈر ہے۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہید برہان وانی صرف کشمیر میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کا لیڈر ہے۔ جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کا ارتکاب کیا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے متعلق صرف تقریریں کی ہیں اور کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے۔ عمران خان کے پاس مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کوئی وژن نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بھارت کی بدلتی ہوئی چالوں کے مطابق حکمت عملی بدلنا ہوگی، نئی دہلی نے مسئلہ کشمیر کے معاملے میں اصول پر مفادات کو ترجیح دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذوالفقار علی بھٹو

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے