مسلم لیگ ن

ن لیگی رہنما نے اختلافات کے باعث اسمبلی میں ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کے ساتھ اختلافات کے باعث اسمبلی میں ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رائے سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کے نئے ہاؤس میں ہر سیٹ پر نمبر لگاکر نام آویزاں کردئے گئے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے سے اختلاف کرتا ہوں، انہیں وطن واپس آناچاہیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان میں ایک طرف حکومت دوسری طرف اپوزیشن درمیان میں حق پرست لوگوں کی نشستیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے