بلوچستان میں سیلاب سے مزید 6 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں سیلاب سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں 48 مرد، 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے