وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ چین میں اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ کے ساتھ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔

ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار اپنے دورۂ چین کے دوران چینی رہنماؤں، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے