عطا تارڑ

ایک فاشسٹ لیڈر کی انا کیلئے پورے شہر کا امن تباہ کیا گیا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک فاشسٹ لیڈر کی انا کیلئے پورے شہر کا امن تباہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے کی آپ نے کم قیمت لگوائی، تحفے کی کم قیمت کا 20 فیصد خزانے میں جمع کروایا، آپ نے تحفے کو بلیک مارکیٹ میں بیچ کر کروڑ روپے کمائے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص پر توشہ خانہ کا کیس ہے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے اور کروڑوں روپے کما کر اپنی ذات پر لگائے۔ عدالت میں تمام تر ثبوت موجود ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قانونی طور پر جو بھی تحفہ ملے گا توشہ خانے میں جمع ہوگا، فرحت شہزادی بیرون ملک مہنگی انگوٹھی، نیکلس پہن کر جاتی تھیں۔ بشری بی بی اور عمران خان نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے