علیگڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کرنے کی سزا، 4 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

پاک صحافت پولس نے اترپردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطین کی حمایت میں نکالے گئے مارچ کے سلسلے میں چار طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی آر۔ شیکھر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں کئی طلباء کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے صرف چار کا نام لیا گیا ہے۔

طلباء نے اتوار کی رات اے ایم یو کیمپس میں بتھ پوائنٹ سے بابے سید گیٹ تک مارچ کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ مظاہرین نے اپنے مارچ کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ طلباء نے ایک ‘دہشت گرد گروپ’ کی حمایت میں مارچ کیا تھا۔

پاٹھک نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد چار طالب علم عاطف، خالد، کامران اور نوید چودھری ہیں۔

اے ایم یو کے پراکٹر محمد وسیم علی نے کہا کہ مارچ کا انعقاد پیشگی اجازت کے بغیر کیا گیا تھا، اس لیے یہ غیر قانونی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو اس موقف پر قائم ہے جو ہمارے ملک نے جاری جنگ کے سلسلے میں لیا ہے، اور ہم کیمپس میں کسی حساس بین الاقوامی معاملے پر کسی قسم کی بے ضابطگی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اندرونی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پراکٹر نے کہا کہ مارچ کرنے والے طلباء فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے اسرائیل کی طرف سے بمباری کو “تسلط قائم کرنے کے لیے معصوم شہریوں کے خلاف مظالم” قرار دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد علی گڑھ سے دو بار بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے پولیس اور اے ایم یو کے کارگذار وائس چانسلر سے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے