مریم نواز

مریم نواز کا حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑنے کے لئے انتخابی فارم بھی حاصل کرلیے ہیں۔ فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے وصول کیے، مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، اشرف انصاری ن لیگ کے منحرف اراکین میں رہے، بعد میں ن لیگ میں واپس آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے