حسن مرتضیٰ

وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بجائے عوام میں نکلیں تو اصل تعریف معلوم ہوگی۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بجائے عوام کے درمیان جائیں تو لوگ انہیں ان کی اصل تعریف سنائیں گے جس کے وہ حقدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج بدترین کارکردگی پر اپنے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکٹیس تقسیم کریں گے۔ ایک نااہل وزیراعظم کو اپنی نکمی کابینہ کی تعریف کرتے پہلے بار دیکھا ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ بہترین وزرا کی شاندار کارکردگی یہ ہے کہ عوام سستی چینی اور آٹے کے حصول کے لئے رُل گئے، وزیراعظم اپنے وزیروں کو شاندار کارکردگی پر نہیں شاندار کرپشن پر تعریفی سرٹیفیکیٹس دیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی، علیم خان، عامر کیانی اور سمیع اللہ چوہدری کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے پر وزیراعظم تعریفی سرٹیفیکیٹس دیں جبکہ ظفر مرزا، ندیم بابر، فردوس عاشق اعوان، اجمل وزیر اور خسرو بختیار کو باکمال نالائقی اور بے مثال کرپشن پر تعریفی اسناد دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے