مرتضی وہاب

مصطفی کمال کے بیان پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا شدید ردعمل

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان ایڈمنسٹریٹر مرتضٰی وہاب نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفٰی کمال کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفٰی کمال اگر سڑک پر آنا چاہتے ہیں تو ماسک ضرور لگا کر آئیں۔  مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ میں کل آیا ہوں اور مجھ سے پچھلے 40 سال کا پوچھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کا تناسب رک گیا ہے۔ کسی شہر میں اتنی ویکسینیشن نہیں ہوئی جتنی کراچی میں ہوئی ہے،کورونا کیسز میں کمی کی جانب جائیں تو تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگوکے دوران مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں ہمیں ایک ہونا ہے۔ لوگوں کو اپنی جان سے زیادہ موبائل فون بند ہونے کا ڈر ہے، کراچی میں ویکسین لگانے کے سلسلے میں بہت زیادہ تیزی آئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ویکسین لگانے کے لئے سنجیدہ ہیں، کل سے شہر کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے