آرمی چیف عاصم منیر

آرمی چیف کی اماراتی صدر سے ملاقات، دفاعی و عسکری تعاون پرتبادلہ خیال

ابوظہبی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچے ہیں۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کو پاک فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد دی اور فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک امارات دفاعی اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی۔ ملاقات میں امارات کی قومی سلامتی کے مشیر اور نائب وزیراعظم سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ آرمی چیف عاصم منیر آج اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے