ٹوئٹر

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی ہے،  جس کو ’بلیو‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ نئے فیچر کو ابتدائی طور پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر صارفین کو ٹوئٹ کرنے سے قبل ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کا کلر تھیم بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر بلیو دراصل سوشل میڈیا کمپنی کی پہلی سبسکرپشن سروس ہے جو کہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر ریونیو کے نئے ذرائع کے حصول اور اشتہارات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔ اس نئے فیچر کے ذریعے ٹوئٹر کے وہ صارفین جو ٹوئٹ میں ٹائپوز کو درست کرنے کے لیے ایڈٹ کا بٹن استعمال کرتے ہیں وہ اب اس فیچر کے ذریعے کچھ سیکنڈز یا منٹ کا وقت سیٹ کرکے ٹوئٹ کو پوسٹ سے قبل ان ڈو کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے اس نئے فیچر میں نئے بک مارک فولڈربھی شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت صارفین محفوظ ٹوئٹس کو مزید منظم کرسکیں گے تاکہ انہیں وقت پر بآسانی تلاش کیا جاسکے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر بلیو میں ریڈر موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اور طویل ٹوئٹس کو پڑھنے میں آسانی ہوگی۔ آسٹریلیا اور کینیڈا میں  اس فیچر کی قیمت  ماہانہ 3.49  سی اے ڈی  اور  امریکا میں2.99 ڈالر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے