آئی ایم ایف

پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ آئی ایم ایف چیف

نیویارک (پاک صحافت) آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چیف ناتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔

ناتھن پورٹر نے مزید کہا ہے کہ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے جبکہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔ فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے