خالد مقبول صدیقی

اگر پاکستان بچانا ہے تو پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کے حوالے کرنا ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی

میرپور خاص (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کے حوالے کرنا ہوگا جو اس ملک کے اصلی وارث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میرپور خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومتیں گرانے نہیں آئے تھے ہم تو پاکستان کو اسلام کا رول ماڈل بنانے آئے تھے، ہم آئے تھے 20 لاکھ جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کے لئے، ہم جاگیر داروں کے راج کے لئے اس ملک میں نہیں آئے تھے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مایوسیوں، نفرتوں اور دوریوں کو کم کرنے کے لیے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی ہے، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ آج بھی ایم کیو ایم لڑنا نہیں چاہتی سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے مگر لڑنا بھی جانتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے دوسرے درجے کے پاکستانی نہیں ہو سکتے ہم سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہو ہی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے