احسن اقبال

آئندہ بجٹ میں عوامی اور ملکی مفاد کو ترجیح دی گئی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے آئندہ بجٹ میں عوامی اور ملکی مفاد کو خصوصی طور پر ترجیح دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ کیا گیا، آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کا حجم آٹھ سو ارب روپے ہوگا۔ پاکستان کی عوام کی ترقیاتی ضروریات میں اضافہ ہوا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن کے شعبے اور فزیکل انفراسٹکچر کیلئے فنڈز مختص کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے بھی اہم اہداف مقرر کیے گئے اور خطیر رقم رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی و دیگر اہم شعبوں کیلئے بجٹ مختص کیا گیا، بلوچستان اور نوجوانوں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے بھی بجٹ مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے