جاوید لطیف

کیا لیول پلیئنگ فیلڈ ان کو 2018ء کی طرح چاہیے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ ان کو 2018ء کی طرح چاہیے، کوئی دل پر ہاتھ رکھ کر بتا دے، نواز شریف کے ساتھ ثاقب نثار نے زیادتی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے اندر ہمیں سزائیں دے دی گئیں، کیا اس کو عدالتی پراسس کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے 4 سال تک ملک کو لوٹا، ان کا ایک وکیل جیل سے نکلتا ہے اور کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کو تیار ہیں، دوسرے دن دوسرا وکیل نکلتا اور کہتا ہے انتخابات میں ہمارا مقابلہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک نے پاکستان کو بچایا، ایک نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایک نے اینٹ سے اینٹ بجائی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنی جماعت، لوگوں کو نظر انداز کیا اس سے اندرون سندھ اور کراچی کو مشکل ہوئی اس لیے توجہ دے رہے ہیں، بلوچستان میں غیر جمہوری قوتوں کی مداخلت رہی، جماعتوں کو توڑا اور ہانک کر اِدھر اُدھر کیا جاتا ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پوچھ لیں تو بتائیں گے کرپشن کا 90 فیصد حصہ زمان پارک جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے