حافظ حمداللہ

عمران نیازی تھکا ہوا، ہارا ہوا، پسپا ہوا اور ناکام سیاسی کھلاڑی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی عرف گوگے خان، تھکا ہوا، ہارا ہوا، پسپا ہوا اور ناکام سیاسی کھلاڑی ہے، جو اب اداروں کو بلیک میل کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ گوگے خان نیازی سہولت کاروں اور بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں رہنے اور آنے کے عادی ہیں، گوگے خان، اسلام آباد، پنڈی اور عدلیہ کو دباؤ میں لاکر دوبارہ اقتدارمیں آنا چاہتا ہے۔ عمران نیازی پاکستان کا پہلا لیڈر ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے راہداری ضمانت عدالت سے لی۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اداروں نے تحریک انصاف کے دفاع کا نہیں پاکستان کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے، نیوٹرل کی نیوٹریلٹی کا فیصلہ ایک شخص کا نہیں پورے ادارے کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ ادارے گوگے خان نیازی کے دباؤ میں نہیں آئیگے، گوگے خان نیازی تم لیڈر نہیں ایکٹر ہو لیڈر بھاگتا نہیں جیل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے