ایاز صادق

خواتین کو بااختیار بناکر قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ خواتین کو بااختیار بناکر قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے، جبر و تشد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کرنے اور ضروری قانون سازی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے