مولانا عبدالغفور حیدری

بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تبدیلی بلوچستان میں آئی ہے، وہ تبدیلی بہت جلد پورے پاکستان میں بھی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے

واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور نے یہ بھی کہاکہ بلوچستان میں خود بی اے پی میں اختلافات آگئے تھے، بلوچستان سے آنی والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام یہی ہے کہ حکومت گرائے اور اپنی حکومت بنائے، پیپلز پارٹی کا کردار تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے