مریم اورنگزیب

انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پر سنگین حملہ ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے انتخابی ترامیم کی آڑ میں ملکی آئین اور الیکشن کمیشن پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت پارلیمانی نظام ختم کرکے پاکستان پر صدارتی نظام مسلط کرنا چاہتی ہے۔ جس کا مقصد بائیس کروڑ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی ترامیم کوئی قانون نہیں بلکہ انتخابات میں دھاندلی کا قومی منصوبہ ہے۔ جس کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کے لئے راستہ مہیا کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی حکومت عوامی ووٹ سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے