شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ میں صرف سرمایہ داروں کو فائدہ دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ میں عوام کے بجائے صرف سرمایہ داروں اور اپنے مخصوص افراد کو فائدہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو جھوٹ بول کر کام چلارہی ہے، بجٹ کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے 5 سال میں خسارہ ساڑھے7 ہزار ارب تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال میں خسارہ 10 ہزار ارب سے بڑھ چکا ہے، جو حقائق پیش کیے چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی وزیر اس کو جھٹلا دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اے ٹی ایم بجٹ ہےصرف حکومتی اےٹی ایم کو فائدہ ملے گا۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگے ہیں، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، مشینری پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا، اس کے علاوہ خام تیل ،ایل این جی اور آر ایل این جی پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018 میں گھی پر 21 روپے ٹیکس تھا، عمران خان کی ریاست مدینہ میں 51 روپے ٹیکس ہے، 53 روپے کی چینی 120 پر لے گئے، 2018 میں آٹا 35 روپے کلو تھا آج 80 روپے فی کلوقیمت ہے، 3 سال میں 2 کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے