احسن اقبال

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمیں حکومت پر بھروسہ نہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے بھی حکومتی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ہیکنگ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمیں حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنی  اصلاحات الیکشن کمیشن کو بھجوائے پھر کمیشن سب پارٹیز کو رائے دہی کے لیے بلائے اور  اس طرح اتفاق رائے ہو گا۔ خیال رہے کہ دوران گفتگو احسن اقبال کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہیکنگ کے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا احسن اقبال کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر خدشات درست نہیں ہیں، ان کو اس حوالے سے صحیح معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے