کورونا وائرس

حیدرآباد میں خطرناک قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق

حیدرآباد (پاک صحافت) حیدرآباد میں خطرناک قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،  خیال رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے   40 فیصد کیسز میں برطانوی قسم کے وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ڈاکٹر بیکا رام  کے مطابق حیدر آباد میں برازیل یا افریقا کے وائرس کی تحقیقات کے لیے ٹیسٹ کیے جا ر ہے ہیں، شہری احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور فزیشن ڈاکٹر  بیکا رام  نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد میں کورونا سے شرح اموات میں اضافے کی وجہ کورونا کے یوکے ویرینٹ کی موجودگی ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں3 روز کے دوران کورونا وائرس کے 9 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ماہرین صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے   40 فیصد کیسز میں برطانوی قسم کے وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے