عطا تارڑ

مونس الہی جھوٹ اور فریب سےکام لے رہے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مونس الہی اپنی عادت سے مجبور ہو کر جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں، پیش کردہ خط جعلی ہے پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے خط کی غیرقانونی حیثیت اپنی جگہ، یہ جعلی خط آج جاری کیا ہوا لگتا ہے، اگر کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس کی خبر اور ویڈیو کیوں نہ جاری کی گئی؟۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کیمپین بہت عرصے سے چل رہی تھی، اجلاس کا خیال آپ کو الیکشن سے ایک دن پہلے آیا، یہ رن آف الیکشن ہے، آپ نےتسلیم کرلیا پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں تھا،مونس الہیٰ عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے