ادکارہ حرامانی

معروف اداکارہ حرامانی کو گھر کے دروازے پر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے دروازے پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔  خیال رہے کہ اداکارہ کی لٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  خاصی وائرل ہو گئی ہیں جس پر سوشل میڈیا  صارفین انتہائے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے ، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور  گھر کی بیل بجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسی دوران اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ بعد ازاں ویڈیو میں اداکارہ کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتاہے۔ خیال رہے کہ اس کے بعد اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے