بلاول بھٹو

امام حسین اور ان کے 72 جانثاروں کی قربانی رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 جانثاروں و رفقاء کی قربانی رہتی دنیا تک انسانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یوم عاشور کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سید الشہداء کے پیغام کو عام کرنے اور ان کی حق گوئی سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ کربلا کا المناک واقعہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور عظیم مقاصد کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اہل بیت کی پیاس اور سرزمینِ کربلا کے کم سن شہدا کا دکھ رہتی دنیا تک کے لئے ایک ایسا المیہ ہے، جس کے غم کی آج بھی وہی شدت ہے کہ جو پہلے دن تھی۔ کربلا میں خانوادہ رسول کی بے بسی اور ایسے میں حق کا عَلم بلند کرنا ایک ایسا جرات مندانہ عمل ہے جو پوری انسانیت کو باطل کے خلاف جدوجہد کے لئے جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام محرم الحرام کے موقع پر ملک میں رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دے کر یکجہتی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے