آصف زرداری

آج تمام قومیں امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرکے یزید سے نفرت کا اظہار کررہی ہیں۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر کی تمام قومیں حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کر کے یزید سے نفرت کا اظہار کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں کی اسلام کی بقا کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دے کر حق وصداقت کا علم سربلند کیا تھا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ مولائے کائنات نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا جبکہ آپ کی ہمشیرہ حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا نے صبر اور برداشت کے زریں اصول قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت ہماری منزل ہے جس کے لئے ہم اصول پر ثابت قدم ہیں اور صبر اور برداشت کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے