شازیہ مری

سابق وزیر اعظم انتشار کی پشت پناہی کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم انتشار کی پشت پناہی کر رہے ہیں، وزیر داخلہ نے آج کابینہ کو عمران خان کے مارچ کے بارے میں آگاہی دی، آج اہم فیصلہ کابینہ نے کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر تھا۔ گالم گلوچ برگیڈ اب گوگی بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، یہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا تو سیاسی جماعتوں نے اسے بچایا، اب عمران خان امن و امان کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، میں نے ابھی تک باہر کا دورہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے لیئے دیرپا منصوبے بنانے کی ہدایت کی ہے، زیادہ ترجیح کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ أج پیٹرول مصنوعات کے ریلیف کیلئے 28 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، یہ پیکج ایک کروڑ چالیس لاکھ خاندانوں کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی ہو، نئے بجٹ میں بھی یہ پیکج شامل کیا جائے گا، یہ بات قابلِ قبول نہیں کہ عمران نیازی ایک صوبے کے وسائل وفاق پر یلغار کیلئے استعمال کرے، سابق وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کے لانگ مارچ میں مسلح افراد تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بہترین معاشی پالیسیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے