انجلینا جولی

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اینجلینا جولی مزید دو روز پاکستان رہیں گی

کراچی (پاک صحافت) اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اداکارہ انجلینا جولی اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں جبکہ مزید دو روز تک ان کے پاکستان میں رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر، ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے مزید دو روز پاکستان میں قیام کا امکان ہے۔ اینجلینا جولی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔ دورے کے پہلے دن انجلینا جولی نے سندھ میں دادو کے پانی میں گھرے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور کشتی کے ذریعے بھی متاثرہ علاقوں میں گئیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کیلئے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے