واٹس ایپ ری ایکشن

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پاکستان میں بھی میسیج ری ایکشن متعارف کر دیا

کراچی (پاک صحافت) مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی میسیج ری ایکشن فیچر متعارف کرادیا۔ واٹس ایپ پر گزشتہ ہفتے 5 مئی کو ری ایکشن فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جو ابتدائی طور پر امریکا اور یورپ سمیت دیگر چند ممالک میں دستیاب تھا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے نومبر 2021 میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری 2022 میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔ مذکورہ فیچر کے حوالے سے پانچ مئی کو مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ اسے ہر کسی کے لیے دستیاب کردیا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنائے جانے پر کام ہے اور اس میں ’مدد، شکریہ اور تعریف‘ کے ایموجیز سمیت دیگر احساسات کے ری ایکشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ری ایکشن فیچر کے تحت صارفین کو کسی بھی میسیج پر 6 مختلف ایموجیز کے ساتھ اپنے احساسات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے