خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی پر بے چینی صرف عمران خان کو ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سب سے زیادہ بے چینی صرف عمران خان کو ہے، اس کے علاوہ کسی کو کوئی بے چینی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایک ایشو پر اگر پی ٹی آئی والے اسلام آباد آکر بیٹھیں گے تو اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ آجائیں کوئی بات نہیں، تعیناتی وقت پر ہی ہوگی۔ اگر آرمی چیف کی تعیناتی سے ہم بھی سیاسی امیدیں وابستہ کریں تو ہم بھی بے وقوفی کریں گے، ہمیں یہ تعیناتی سیاسی حالات کی غیریقینی کے تابع نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی تعیناتی سے پہلے 2 نومبر 2016 کو عمران خان نے دھرنا دینا تھا، اس لیے بعض لوگوں نے میرے ذریعے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ اکتوبر کے آخر میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کردیں تاکہ عمران خان کے دھرنے سے ہوا نکل جائے مگر نوازشریف نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ باوقار طریقے سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ وہی صورتحال ہے اور اپنے وقت پر ہی تعیناتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے