جنتی

شاہ چراغ واقعہ سامراجی سازش کا حصہ: جنتی

پاک صحافت آیت اللہ جنتی نے شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کو سامراج کا جرم قرار دیا ہے۔

ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری نے شاہ چراغ مزار پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کو معصوم لوگوں کے خلاف سامراج کی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

آیت اللہ جنتی نے اس بارے میں کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف اس طرح کے اقدامات سامراج کی پرانی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے 13 اگست کو شیراز شہر میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی بڑی وجہ ایرانی قوم کی بالادستی کے خلاف بھرپور مزاحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسلط پسند ممالک بالخصوص امریکہ اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے ایسی سازشوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اگست 2023 کو شام کے وقت ایک مسلح تکفیری دہشت گرد شیراز شہر میں حضرت احمد بن موسیٰ کے مقبرے میں داخل ہوا تھا۔ اس نے وہاں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ اس دہشت گردانہ حملے میں دو افراد شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی ہوشیاری کے باعث حملہ آور دہشت گرد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے