پی آئی اے

افغانستان میں پھنسے شہریوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وہاں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں کی ہرممکن مدد کریں گے، پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے وزرات خارجہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

پی آئی اے کے سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ آج سے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے۔ کابل میں پی آئی اے کا آفس آپریشنل ہے جو آفس آنے والے کسٹمرز کی خدمات میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے سے مکمل رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے