جلوس

کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس، ٹریفک پلان جاری

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس کل نشتر پارک سے ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے  ٹریفک پلان  بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جن گاڑیوں پر جلوس کااسٹیکر ہوگا جلوس میں جانے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ اورنشتر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک پر نشتر روڈ اور گارڈن موڑا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چھوٹے بڑے ٹریفک کو گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ  ٹریفک پولیس  کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ اورنشتر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک پر نشتر روڈ اور گارڈن موڑا جائے گا۔ جبکہ شاہراہ قائدین سے آنے والے ٹریفک کو خداداد سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے